ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے شام کے امور میں غیر ملکی اعلانیہ مداخلت کی مذمت کی ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے مہر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران شام کے عبوری وزیر اعظم کے انتخاب کے مقصد سے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے شام کے حکومت مخالفین کے کل کے اجلاس کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں غیر ملکی مداخلت قابل مذمت ہے اور شام کے لوگ اغیار کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ان کے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ حسین امیر عبداللھیان نے شام کے مسلح گروہوں کے لۓ اسلحہ بھیجے جانے پر بعض ممالک کے اصرار اور اس ملک میں بدامنی کے خاتمے میں مدد نہ دینے کو انتہا پسندی اور ریاستی دہشتگردی کے تعاون سے تعبیر کیا اور کہا کہ شام کا بحران صرف سیاسی بنیادوں پر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کل ترکی کے ذرائع ابلاغ نے شام کے عبوری وزیر اعظم کے انتخاب کے مقصد سے استنبول شہر میں شام کے حکومت مخالفین کی خبر دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
18 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401324
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے شام کے امور میں غیر ملکی اعلانیہ مداخلت کی مذمت کی ہے۔